اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی پہلی خاتون رہنما کی ضمانت منظور

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس کے مرکزی مقدمے میں نامزد پہلی سیاسی خاتون رہنما کی ضمانت منظور ہوگئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جج اعجاز بٹر نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، روبینہ جمیل مرکزی ایف آئی آر میں ضمانت لینے والی پہلی ملزمہ ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظورکی جاتی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی ملزمہ خالی ہاتھ تھی، وہ صرف سیاسی نعرے بازی کر رہی تھی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ روبینہ جمیل کی 1لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظور کی گئی ہے، ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبینہ جمیل کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں پولیس مزید دفعات کا اضافہ کر چکی ہے، مرکزی ایف آئی آر میں مزید دفعات میں ملزمہ کو نئی ضمانت کرانا ہو گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ملزمہ روبینہ جمیل کیخلاف مزید 2 مقدمات بھی درج ہیں اور باقی دونوں مقدمات میں بھی روبینہ جمیل کو ضمانت کرانا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے