اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والا مغوی وسیم خود ہی اغوا کار نکلا

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والے مغوی وسیم کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے اپنے دفتر انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والا مغوی وسیم خود ہی اغوا کار نکلا۔ اغوا ہونے والا مغوی خود ہی گھر والوں کو مختلف جعلی نمبروں سے کال کرکے کروڑوں روپے تاوان مانگتا رہا۔ مغوی وسیم آن لائن گیمز کا شوقین تھا جس میں وہ کافی بھاری رقم ہار گیا تھا۔ اغوا برائے تاوان سیل کی سربراہی میں مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزم کو ڈیٹا بیس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے مزید بتایا بازیاب ہونے پر انکشاف ہوا مغوی گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ مغوی مختلف اوقات میں Binance Account کے ذریعے رقم منگواتا رہا۔ ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی سی آئی اے نارتھ نے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے