12 Sep 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت میں ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائز کو اپنا ہدف بنا لیا، اسلام پورہ کے علاقے میں دو روز کے دوران دو مختلف ڈلیوری بوائز سے ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔
لاہور میں 2 ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائز کو بھی نہ چھوڑا، واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیجز میں ڈاکوؤں کو گلی میں پارسل دینے کے لیے آئے لڑکے کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈلیوری بوائے پارسل دینے کے لیے گھر کے باہر انتظار کر رہے ہوتے ہیں، ایک فوٹیج میں ایک ڈاکو نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جبکہ دوسرے نے شناخت چھپائی ہوئی ہے۔
دوسری واردات کی فوٹیج میں دونوں ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے ہیں، ڈلیوری بوائز سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔متاثرہ ڈلیوری بوائز نے تھانہ اسلام پورہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست کر دے دی ہے۔