اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف ائی اے سرفراز ورک کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمذی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کی، ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید سلطان،علی عارف شامل تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد سے 6 کروڑ 81 لاکھ کی ملکی  اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان میں مظہر شفقت، ذیشان اور سلمان شامل ہیں جبکہ اصل ملزم اظہر شفقت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے اومیگا منی ایکسچینج کے نام سے کاروبار کرتے تھے، ایکسچینچ لائسنس منسوخ ہونے کے بعد ملزمان پرائیویٹ طور پر کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار655  امریکی ڈالر ،16ہزار 15 یورو، 17ہزار 470 درہم برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 49 ہزار 362 سعودی ریال ،790 کینیڈین ڈالر، 2 ہزار 650 ترکش لیرا، 4 ہزار 480 پاونڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے