اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیریئر کے شروع میں بہت مشکلات آئیں، سینئرز پہلے تیار بھی نہیں ہونے دیتی تھیں: مومنہ اقبال

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں بغیر کسی سفارش اور بیک گراؤنڈ کے اپنی جگہ خود اپنی محنت سے بنانے والی شوبز شخصیات میں شامل ہیں۔

مومنہ اقبال نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں۔ اس دوران ان سے ان کے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سوال کیا گیا تو جواب میں مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے جس وقت شوبز میں انٹری دی اس وقت ان کا کوئی بھی رشتے دار شوبز میں نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں دقت اٹھانا پڑی۔

 اداکارہ کے مطابق کیریئر کے آغاز  میں یہ سوال اٹھتا تھا کہ یہ پہلے کیوں آگئی؟ کیریئر میں آتے ہی ایک عام  لڑکی کو مرکزی کردار کیوں دیے جانے لگے ہیں، اگر مجھے معاون کردار ملتا تو سینئر کی خواہش ہوتی تھی کہ پہلے مجھے تیار بھی نہ ہونے دیا جائے، اسی طرح میرے سین سے پہلے ان کے سین ریکارڈ کیے جائیں، اس فیلڈ کے آغاز میں سینئر اداکارائیں نئی آنے والی اداکاراؤں کا بیٹھے رہنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ لیکن یہ صورتحال ہر شعبے میں ہے، کسی بھی شعبے میں آپ کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھرجلد ہی میں آپ اس شعبے میں جگہ بنا لیتے ہیں، میں نے بھی یہی کیا، میں مشکلات سے نہیں گھبرائی اور پھر عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب عزت اور فینز کا پیار ملاتو میں نے سوچ لیا کہ اب مجھے اور کام کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے