11 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام دفتری سہولیات و دیگر مراعات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خدمات کے عوض حکومت سے کوئی معاوضہ قبول نہیں کریں گے، مزید برآں وفاقی وزیر ذاتی طور پر اپنے سرکاری فرائض سے متعلق تمام اخراجات بشمول سفر، کھانا، اور دفتری ہائی ٹی سیشنز ذاتی طور پر برداشت کر رہے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر اعجاز نے اپنے ذاتی کاروبار سے اپنی ایک سال کی آمدنی بھی ملک کی بہتری کے لئے عطیہ کی جس سے پاکستان کے ساتھ اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا گیا۔وزارت تجارت نے نگران وفاقی وزیر کی جانب سے تنخواہ نہ لینے کا لیٹر کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔