تجارت
صنعتوں کیلئے 31 اکتوبر سے پہلے بجلی کا نیا ٹیرف متعارف کرائیں گے: نگران وزیر توانائی
11 Sep 2023
11 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے 31 اکتوبر سے پہلے بجلی کا نیا ٹیرف متعارف کرائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگران وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافے کی وجہ بجلی چوری بھی ہے، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، ہم نے ملک میں انڈسٹریز کو چلانا ہے، سردیوں کے لیے ٹیرف کے حوالے سے بھی کام جاری ہے، بجلی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔
محمد علی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، بجلی کے زائد بل اگست کے ماہ میں آئے، صنعت کو بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔