11 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے پی ایس او اور او ایم سیز نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر کو ایم ڈی پی ایس او نے مجموعی کارکردگی اور کمپنی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی ، ملاقات میں ایم ڈی پاکستان سٹیٹ آئل نے کہا کہ پی ایس او کا ملک بھر میں 3500 آؤٹ لیٹس کا وسیع نیٹ ورک ہے۔اجلاس میں چیئرمین اوگرا، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت توانائی مومن آغا بھی شریک ہوئے، نگران وفاقی وزیر برائے توانائی نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے ہدایت کی کہ معروف توانائی کمپنی ہونے کے ناطے پی ایس او گردشی قرضے کو کم سے کم کرے، انہوں نے چیئرمین اوگرا اور ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔