اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس کے بڑھتے حادثات ٹریک کی حالت زار قرار

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) میٹرو بس کے بڑھتے حادثات کی وجہ میٹرو ٹریک کی حالت زار قرار دی گئی۔

میٹرو بس کے ٹریک پر حادثات  معمول بن گئے۔ سٹیشنز کے جنگلے، بیریئر، الیکٹریکل سامان کی ٹوٹ پھوٹ اور خراب لائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹھیکہ دے دیا مگر مرمت اور بحالی کا کام شروع نہ ہو سکا۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس میں اداروں کی نااہلی بھی شامل ہے۔ لاہور نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔

میٹرو بس کے ٹریک پر 88 سٹیشن لائٹس اور 44 کوریڈور پول جنکشن خراب ہیں۔ ٹریک اور ایڈ گریڈ پر لگے 39 سٹیشن فین، 9 ایل ٹی ڈسٹری بیوشن پینل، ایک ٹرانسفارمر بھی جل چکا ہے۔ ایڈ گریڈ کی 10 ارتھنگ پٹس، ڈیٹا کیبن میں 2 ایئر کنڈیشنرز بھی غیر فعال ہیں۔ میٹرو سٹیشن کی 67 جنکشن لائٹس اور سٹیشنز پر نصب 31 پنکھے بھی بند ہیں۔ میٹرو بس کی مرمت کے لئے 3 کروڑ 86 لاکھ 41 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا مگر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے رقم خرچ نہ کی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو ٹریک کی مرمت اور بحالی جاری ہے۔ نجی کنٹریکٹر کمپنی کی جانب سے ایک ماہ میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے