اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوشین شاہ کا کنگنا رناوت کو تھپڑ لگانے کی خواہش کا اظہار

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو دو زناٹے دار تھپڑ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے سخت پیغام جاری کیا۔

 انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ "کیا کبھی وہ کسی بھارتی اداکارہ سے ملی ہیں اور اگر کبھی ملنا چاہیں گی تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی ؟۔

نوشین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک عورت ہے جس سے میں زندگی میں ایک بار ضرور ملنا چاہوں گی  اور وہ کنگنا رناوت ہے اور مل کر اس کو دو زور دار تھپڑ لگاؤں گی۔

اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں غلط باتیں کرتی ہے، جس طرح وہ میرے ملک کی فوج کے حوالے سے باتیں کرتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عقل و شعور اس میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

نوشین کا مزید کہنا تھا کہ میں اس لڑکی سے سچ میں ملنا چاہتی ہوں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اس سے یہ پوچھوں گی کہ آپ کو میرے ملک کے معاملات کے بارے میں کیسے پتا، آپ اداکارہ ہیں اپنا کام کریں ناکہ ان باتوں میں پڑیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے