اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 75 ویں برسی آج عقیدت و احترام سےمنائی جا رہی ہے

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عظیم قائد محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوعلیحدہ شناخت اور نصب العین دیا، قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے، ان کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت چکے ہیں، قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کراچی میں موجود ہے، مزار قائد کے احاطے میں ہی ایوان نوادرات ہے جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال رہنے والا سامان  رکھا گیا ہے۔

قائد میوزیم کو حاجی محمدحنیف طیب نے 1988میں تعمیر کروایا تھا جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قلم سے لے کر کار تک ہر چیز محفوظ ہے، قائد اعظم نے آزاد ملک تو حاصل کر لیا لیکن زندگی نے ان سے وفا نہ کی، قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی 11 ستمبر 1948 کو بانی پاکستان  خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے