03 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایئرپورٹس پر سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدید سٹیٹ آف دی آرٹ بیگج سکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے بڑے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر عالمی معیار کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر جدید سٹیٹ آف دی آرٹ بیگج سکیننگ مشینیں نصب کی جائیں گی، 29 جدید بیگج سکیننگ مشینوں کا نومبر یا دسمبر تک تنصیب کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید بتایا ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر 30 سے زائد جدید واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے جائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس واک تھرو گیٹس کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے جائیں گے، 20 واک تھرو گیٹس ایئرپورٹس پر نصب کئے جائیں گے، 10 واک تھرو گیٹس بوقت ضرورت کے لئے دستیاب رہیں گے۔