اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کرپشن کیس، محمد خان بھٹی بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) چودھری پرویز الہٰی کی مبینہ کرپشن کے سکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بھی نیب نے گرفتار کرلیا۔

محمد خان بھٹی کو تعمیراتی ٹھیکوں میں 1 ارب کی کرپشن کے الزام پر نیب لاہور نے گرفتار کیا، ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات و دیگر شہروں میں غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، دیگر ملزمان کیساتھ مہر عظمت حیات کو پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسیئن بھرتی کروا کر انہیں استعمال کیا۔

ملزم محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کی ملی بھگت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں، ترقیاتی ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد بٹورے گئے، من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت کیلئے استعمال کیا گیا، ملزمان نے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیوں سے کمیشن وصول کیا۔

نیب لاہور کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم چودھری پرویز الہٰی، مونس الہٰی  اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی، نیب لاہور نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے ملزم محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت لاہور پیش کیا جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے