اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کمی

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔ دوسری جانب برقی مشینری اور آلات کی درآمد میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر28فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینے میں برقی مشینری اورآلات کی درآمد پر174 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔

مزید برآں ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب افغانستان کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ جولائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں افغانستان کو42.173 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.79 فیصد زیادہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے