02 Sep 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں بچوں کی معمولی لڑائی ہوئی جس پر بڑوں نے بھی حصہ لیتے ہوئے گولیاں چلا دیں، فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔