01 Sep 2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست پر 2 ستمبر کو وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔
ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، ایمان مزاری کے وکلا نے اے ٹی سی سے درخواست ضمانت پر 2 ستمبر کو نوٹسز کی استدعا کی جس پر عدالت نے کل 2 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو راہداری ریمانڈ پر ویمن تھانے منتقل کرنے کی ہدایت کردی، کمرہ عدالت میں ایمان مزاری نے فیملی اور وکلا سے ملاقات بھی کی۔