اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب گرفتاری کیخلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کل صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔

وقفے کے بعد پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل عامر سعید اور امجد پرویز جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وقار نقوی اور پنجاب حکومت کے وکلاء بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کو پیش کیوں نہیں کیا گیا جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  پرویز الہٰی کو زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں،ایسا نہیں ہے کہ ہم عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کریں گے، سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں۔

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ اس خطرے کے باعث پرویز الٰہی کتنے سال نیب کے پاس رہیں گے، جب پرویز الہی کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا جاتا ہے تب خطرہ نہیں ہوتا۔

عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں اب چاہتے کیا ہیں؟ نیب وکیل نے جواب دیا کہ نیب کے کیسز صرف دو رکنی بینچ سن سکتا ہے جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ وکیل صاحب آپ پانی میں مدھانی نہ ماریں۔

جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی آرڈر ہے یا کوئی لیٹر ہے کہ یہ کیس ڈبل بینچ ہی سنے گا، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں موجود ہے کہ دو رکنی بینچ نیب کے کیسز کی سماعت کر سکتا ہے، سنگل بینچ نیب کے کیسز کی سماعت نہیں کرسکتا۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ماتحت عدالتوں کا کام ہے، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ہم مکمل تفصیلی رپورٹ عدالت پیش کرینگے۔

عدالت عالیہ نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ معاملہ نیب کے ڈویژنل بینچ کے پاس جائے گا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے، جسٹس امجد رفیق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی نوٹیفکیشن وغیرہ موجود ہے؟ اگر ہے تو دیکھائیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے پرویز الہٰی کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے پیش ہونے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ  امجد پرویز کا اس کیس میں وکالت نامہ نہیں،  امجد پرویز خود نیب کے اسپیشل پراسکیوٹر ہیں وہ کیسے پیش ہوسکتے ہیں۔

پرویز الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ میں صرف مخصوص کیسز میں نیب کی نمائندگی کرتا ہوں، عدالت نے امجد پرویز کو دلائل دینے کی اجازت دے دی۔

بعد ازاں نیب کی جمعہ کی صبح دس بجے پرویز الہٰی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی جس پر عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت کل بروز جمعہ صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے