اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ اور نشتر کالونی کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) کاہنہ اور نشتر کالونی کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار اور دو فرار ہو گئے۔

جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے۔ تھانہ کاہنہ کے علاقے صوئے آصل روڈ پر عمران نامی شخص کو دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں  نے لوٹ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس  نے ملزموں کا تعاقب کیا، آمنا سامنا ہونے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ظفر اقبال  نامی ڈاکو زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکو ظفر اقبال کا ساتھی عمر فرار ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو  کے قبضے سے پستول اور 5 گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ادھر نشتر کالونی کے علاقہ بلال بلاک سے ڈاکو عثمان نامی شہری سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرکے فرار ہوئے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو سے چھینا گیا موبائل اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر ستوکتلہ کے علاقہ میں ندیم کا اپنے بھائی کے سالے سے جھگڑا ہو گیا جس نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ندیم کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

کیمپ جیل میں 30 سالہ قیدی محمد علی کو دل کا دورہ پڑا جسے ہسپتال لے کر جایا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ محمد علی سابق پولیس ملازم اور اقدام قتل کے مقدمہ میں جیل آیا تھا۔

تھانہ غازی آباد میں دو افراد  نے دکان میں فائرنگ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے