27 Aug 2023
(لاہور نیوز) پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے موبائل سنیچرز و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی، ملزمان سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 7 موبائل فون، پستول اور نقدی برآمد کر کے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی احمد زنیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،جرائم پر قابو پانے میں سیف سٹی کیمرے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔