اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب حکومت کا ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم لانے کا اعلان

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم لانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے، ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی، ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں اور جرمانے ہوں گے، کابینہ کی منظوری کے بعد نیا ڈرامہ ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کے نام پر بیہودگی پھیلانے والوں سے بلیک میل نہیں ہوگی، فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں، حقیقی فنکار بیہودگی کے خلاف کریک ڈاؤن پر حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں، ڈراموں میں فحاشی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے، پنجاب حکومت ایسے عناصر کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹر کو فحاشی کی آماجگاہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا، سیل کیے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے۔

عامر میر نے کہا کہ لاہور کے تھیٹرز ڈرامہ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی پر بند کیے گئے، لاہور ڈویژن سے باہر کے تھیٹروں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے، جس تھیٹر میں بھی بیہودگی پھیلائی گئی اسے بند کر دیا جائے گا، تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز نے تنبیہہ کے باوجود فحش ڈانس جاری رکھے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی مراکز کو فحاشی کے مراکز نہیں بننے دیا جائے گا، تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بے حیائی پھیلائی جا رہی تھی، تھیٹرز کو پاکستانی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے فروغ کی ذمہ داری دی جائے گی، چند ضمیر فروشوں کی مادہ پرستی نے پرفارمنگ آرٹ کے مراکز کو فحاشی کے اڈے بنا ڈالا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے