جرم وانصاف
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے منشیات فروش گرفتار کرنے کا دعویٰ،جامعہ ترجمان کی تردید
27 Aug 2023
27 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے سی آئی اے نے یونیورسٹی ہاسٹل سے منشیات فروش گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب جامعہ کے ترجمان نے واقعہ کی تردید کردی ۔
سی آئی اے ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں منشیات فروش ملزم عمر سہیل بگٹی نے کمرہ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ ملزم ہاسٹل کے کمرے میں طلبا کومنشیات فروخت کرتا تھا جبکہ دیگر یونیورسٹیزاورتعلیمی اداروں میں نیٹ ورک بھی چلایا جارہا تھا۔ ملزم سے دو کلو چرس، آئس، ہیروئن اوردیگر نشہ آوراشیا برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ جامعہ میں پولیس نے کوئی چھاپا نہیں مارا۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے کوئی منشیات فروش گرفتارنہیں ہوا۔ دو ماہ قبل ایک آوٹ سائیڈر کے ہاسٹل میں رہنے سے متعلق طلبا کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پراسے فوری طور پرہاسٹل سے نکال دیا تھا۔