اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں کتنی کم سن بچیاں اور خواتین جنسی درندگی کا نشانہ بنیں؟ہولناک خبرسامنےآگئی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سن لڑکیوں سمیت 5 خواتین جنسی درندوں کی ہوس کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نو عمر لڑکیوں سمیت 5  خواتین کو سفاک ملزمان نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں سفاک ملزم احتشام نے پارلر میں کام کے لیے آنے والی جواں سالہ ( ن)  نامی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔اسی طرح  شاہدرہ ٹاؤن کے  علاقے میں فراز نامی ملزم  نے رضیہ نامی خاتون کی  15 سالہ بھتیجی ( م ) سے جنسی زیادتی اور اس پر تشدد بھی کیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سفاک ملزم طارق نے ( ر) نامی  شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزم محمد حسین نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بیوہ (م) کو ایک گھر میں لے جا کر زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

دریں اثنا اسلام پورہ کے علاقے میں ملزم احسان عرف شانی نے 12 سالہ ( گ ) نامی لڑ کی کو اپنے گھر لا کر اس سے چھری کے زور پر جنسی زیادتی اور تشدد کیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے مگرتاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے