25 Aug 2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہو گی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سزا معطلی، ضمانت کی اپیلوں پر دلائل دئیے تھے، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز آج مزید دلائل دیں گے۔