اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، نیپال کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

نیپال کی کرکٹ ٹیم 24 اگست کو کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔

نیپال کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی، پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے