اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مجرم جیل جاتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوتا،ہمیں خاموش نہیں ہونا چاہئے: ماہرہ خان

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مجرم جیل جاتے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوتا، کچھ ہونے تک ہمیں خاموش نہیں ہونا چاہئے۔

ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی واقعہ ہوتا ہے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں۔ ہم خاموش ہوجاتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔ جب ایک لڑکی سے زیادتی  ہوئی، بدترین تشدد ہوا اس کے دانت تک توڑ دیے گئے تو اس پر ایک بار بات کرنے کے بعد کیوں خاموشی ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر روز اس واقعہ سے متعلق ٹوئٹ کروں گی، میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ میڈیا اس بارے میں بات کرنا ختم نہ کرے، اس واقعہ کی مسلسل کوریج کی جائے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جب قانون بنانے والوں کے گھر میں ایسے واقعات ہوں گے تو ہم کس سے قانون کے بارے میں بات کرینگے، انصاف میں تاخیر کا مطلب نا انصافی ہے، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے اس کے مجرم جیل میں چلے جاتے ہیں تاکہ ہم سب چپ ہوجائیں لیکن کچھ ہوتا نہیں ہے اس لیے جب تک کچھ نہ ہو ہمیں چپ نہیں ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے