اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء جان محمد، سردار مصروف اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی جان محمد نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہیں۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے روز جیل سے لانا مناسب بھی نہیں، کیسز میں شریک ملزمان کی بھی حاضری مارک ہونی ہے۔

وکیل صفائی جان محمد نے استدعا کی کہ پانچوں مقدمات کی مختلف تاریخیں رکھنے کے بجائے ایک تاریخ رکھ لیں، چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری بغیر کسی مشکلات کے لگا دی جائے، ان کو سکیورٹی مسائل بھی ہیں۔

جج ابوالحسنات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن ہی آنا ہے، کون سی مشکل بات ہے، شریک ملزمان کی تعداد زیادہ ہے، حاضری الگ الگ لگانا مشکل ہو جائے گا، جب طلبی کا معاملہ ہو گا تو پھر تمام کیسز کو یکجا کر دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں 25 ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی اور سنگجانی میں 12 اکتوبر جبکہ تھانہ گولڑہ میں 5 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے