22 Aug 2023
(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی۔
اسد عمرکی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے، عدالت نے اسد عمر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے اور 29 اگست تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سائفر کیس میں عبوری ضمانت کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔