اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، بحرین سے 2 گرفتار

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاریوں کو پنجاب پولیس بحرین سے گرفتار کر کے وطن واپس لے آئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 111 ہو گئی، گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس، نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس نے ملزمان کی وطن واپسی کیلئے انٹرپول سے دونوں کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، ملزمان کو قواعد و ضوابط مکمل کر کے بحرین سے وطن واپس لایا گیا، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملزمان کو موثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے پابند سلاسل کیا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایف آئی اے ، انٹر پول و دیگر اداروں کے تعاون سے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے