اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی میعاد پوری کر کے ختم ہو چکی ہے، استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے۔

دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے