19 Aug 2023
(لاہور نیوز) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔
زمان پارک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم کی چیکنگ کی، تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے 9 ایم ایم پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے مشکوک شخص کو پکڑ کر تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس تھانہ ریس کورس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔