19 Aug 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔
جسٹس راحیل کامران نے آفتاب باجوہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں ہوا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ درخواست پر مزید کارروائی 7 ستمبر کو ہو گی۔