اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مشہور فلم ساز شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہور نیوز) مشہور فلم ساز اور ہدایت کار شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت گئے۔ ان کو فلم میکنگ اور ایڈیٹنگ میں کمال مہارت حاصل تھی۔

شوکت حسین رضوی انیس سو چودہ میں اعظم گڑھ اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ کلکتہ کے میڈن تھیٹر سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور فلم میکنگ اور ایڈیٹنگ میں کمال مہارت حاصل کی۔ مشہور فلم ساز سیٹھ دِل سُکھ پنچولی کے کہنے پر کلکتہ سے لاہور چلے آئے اور یہاں’’ گل بکاؤلی‘‘ اور ’’ خزانچی‘‘ جیسی فلموں کی تدوین میں‌ اپنی مہارت دکھائی۔ فلم ’’خاندان‘‘ نے کامیاب ہدایت کار کے طور پر مزید آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ ’’خاندان‘‘میں نور جہاں نے فلم بینوں کے ساتھ ساتھ شوکت حسین رضوی کا دل بھی جیت لیا۔

شادی کے کچھ عرصہ بعد یہ فلمی جوڑا ممبئی منتقل ہو گیا۔ قیام پاکستان کے بعد شوکت حسین رضوی نے لاہور کو مستقل مسکن بنا لیا۔ فلم ’’چن وے‘‘،’’ گلنار‘‘ ، ’’جان بہار‘‘، ’’عاشق‘‘ اور’’ بہو رانی‘‘ سمیت متعدد فلموں‌ کی کامیاب ہدایات کاری کی۔ لاہور کے فلم سٹوڈیو کو شاہ نور کا نام بھی انہوں نے ہی دیا۔ شوکت حسین رضوی اور نور جہاں کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی۔

شوکت حسین رضوی طویل علالت کے بعد 19 اگست 1999ء کو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے اور شاہ نور سٹوڈیو کے احاطے میں ہی آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے