اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار ثمینہ احمد نے شادی سے قبل اپنی اور شوہر کی زندگی کی یادیں بیان کردیں

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ شادی سے قبل میں اور میرے شوہر منظر گھنٹوں فون پر بات کیا کرتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ احمد نے  شوہر منظر صہبائی اور اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منظر صہبائی سے پہلی مرتبہ ان کی ملاقات ڈرامہ 'دھوپ کی دیوار' کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب اُنکی دوبارہ ملاقات ہوئی تب اداکار نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

کورونا وبا کے دوران سن 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے نکاح کرنے والی 73 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل نوجوانوں کی طرح منظر صہبائی سے گھنٹوں فون پر باتیں کیا کرتی تھیں اور اسی دوران اُنہیں احساس ہوا کہ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب منظر صہبائی نے شادی کی پیشکش کی تو میں حیرت میں پڑگئی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ مگر جب کورونا وبا کے دوران راستے بند ہونے کی وجہ سے ملاقاتوں میں دشواری آئی تو منظر نے کہا کہ ہمیں نکاح کر لینا چاہیے۔ثمینہ احمد نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے بچوں سے شادی سے متعلق بات کی تو انہوں نے سپورٹ کیا اور کہا کہ یہ آپ کی زندگی ہے آپ جو فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے