جرم وانصاف
بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت دینے کی درخواست
18 Aug 2023
18 Aug 2023
(لاہور نیوز) بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت دینے کی درخواست کر دی۔
سابق وزیرِ اعظم چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے گھر کے کھانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔بشریٰ بی بی نے خط میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی کو بطورسابق وزیرِاعظم جیل میں سہولیات اور بہتر کلاس فراہم، اڈیالہ جیل منتقل اور بی کلاس دی جائے۔