18 Aug 2023
(لاہور نیوز) عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت عظمی میں مرکزی صدر پی ٹی آئی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پرویزالہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ پرویز الہٰی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے کارروائی 22 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی، پرویزالہٰی کی نظربندی سے قبل ڈیڑھ دن حراست میں رکھنے پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔