17 Aug 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں ایک کمسن بچے نے چچا کا کیس لڑنے کے لیے وکیل کو فیس میں مرغا دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ بچے کے پاس فیس دینے کے لیے پیسے نہیں تھے، بچے نے چچا کی ضمانت کے لیے فیس میں پالتو مرغا دیا۔کمسن بچے ایان نے مرغے کو چومتے ہوئے اور روتے ہوئے وکیل کے حوالے کیا۔
رپورٹ کے مطابق وکیل ملک پرویز کامزید کہنا تھا کہ پولیس نے بچے کے چچا محسن کو کسی اور کیس میں پکڑا اور 9 مئی کے واقعات کا کیس بنا دیا۔وکیل ملک پرویز کے مطابق بچے ایان کو اس کے چچا محسن عباس نے پالا ہے، وہ اسے ابو ہی کہتا ہے۔