(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے معاملے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین کی مدعیت میں درج کر لایا۔
تھانہ شاد مان پولیس نے واقعے کا مقدمہ 6 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا۔ حسنین، محمد علی، سمرہ مظہر، مریم مظہر، بانو قدسیہ، عائشہ اشرف نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان 69 سالہ مظہر رشید مریض کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر آئے۔ ایمرجنسی میں مریض کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کی اجازت ہوتی ہے لیکن مریض کے ساتھ 5 لوگ موجود تھے۔ گارڈز نے لواحقین کو باہر جانے کا کہا لیکن 10 سے 15 ملزمان نے اشتعال میں آکر گارڈز کو مارنا شروع کر دیا۔ گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان ایمرجنسی میں آئے اور ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی مارنا شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے تشدد سے ہسپتال کے ایک گارڈ کا کندھا ٹوٹ گیا۔ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید چیزیں تحقیقات کی روشنی میں سامنے آئیں گی۔