اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات ہتک عزت کیس،عدالتی کارروائی کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک)عدالت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کیخلاف تمام لنکس بلاک کردیئے ہیں لیکن ٹوئٹر انتظامیہ کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو بھی پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تاہم عدالت نے درخواستوں کی سماعت 7 ستمبر  تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر عادل نے میڈیا انڈسٹری کی 4 نامور اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے