اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کپتان ویمن ٹیم ندا ڈار کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(لاہورنیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور قومی خواتین ٹیم کی ممبران نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ملاقات لاہور قلندرز کے ویمن پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام اورینٹیشن کے موقع پر ہوئی، جس میں ذکا اشرف کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، تھا، ملاقات میں خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے خواتین کرکٹرز کی کھیل کے لیے لگن اور تعاون کو سراہا، انہوں نے 76 ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر خواتین کرکٹرز کے لیے پہلی بار ڈومیسٹک کنٹریکٹ متعارف کرانے اور خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا۔

ذکاء اشرف نے ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کی ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور انہیں اپنی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا، انہوں نے خواتین کرکٹرز کو یکساں مواقع، وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا جس میں کرکٹ کے مزید میدان شامل ہیں، جس سے  خواتین کرکٹرز قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

ندا ڈار اور خواتین کرکٹرز نے ذکا اشرف کو انتظامی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر حالیہ تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کے لیے ان کے فعال اقدامات کو سراہا۔کھلاڑیوں نے ذکا اشرف کی قیادت میں خواتین کی کرکٹ کے مستقبل کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور خواتین کی کرکٹ کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے