اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنچیلی آنکھوں والی نازش جہانگیر کا مسحور کن رقص سوشل میڈیا پر وائرل

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی کنچیلی آنکھوں والی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا مسحور کن رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپنی لازوال اداکاری اور خوبصورت آواز سے مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنک ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوبصورت انداز میں گانے پر جھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ سبز رنگ کی فراک زیب تن کیے بالوں میں بل ڈالے ہندوستانی موسیقار، گلوکار جگجیت سنگھ کے گانے  ان سے نظریں کیا ملی  پر منفرد انداز میں جھومتے ٹہلتے رقص کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اشعار کا استعمال بھی کیا جو کچھ اس طرح تھا۔

ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دِل کبھی

اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے

ویڈیو کے سامنے آتے ہی اداکارہ حرا مانی، سونیا حسین، صبور علی سمیت کئی پرستاروں کی جانب سے نازش جہانگیر کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر پاکستان کے ڈرامے  کہیں دیپ جلے ،  جن زادہ  سمیت بے شمار ڈراموں میں اپنی لازوال اور بے مثال اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے