اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیراعظم کا تقرر: شہباز شریف اور راجہ ریاض کی آج پھر ملاقات ہوگی

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج دوسری بیٹھک ہوگی۔

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے