اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیاں، ایکسین میاں مدثر جناح اور سب انجینئر رائے اورنگزیب برطرف

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویژن کے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیاں اور خورد برد کے معاملے پر محکمہ بلدیات نے انکوائری میں قصور وار پانے پر ایکسین میاں مدثر جناح اور سب انجینئر رائے اورنگزیب کو برطرف کر دیا۔

سیکرٹری بلدیات  پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر کیس کا فیصلہ سنایا۔ دونوں افسران ترقیاتی منصوبے میں مالی بے ضابطگی اور ٹینڈرنگ پراسس میں دھاندلی کے مرتکب پائے گئے۔ سابق ایکسین لاہور سے کرپشن کی مد میں ایک کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی جائے گی۔

سابق ایکسین نے حسن ٹریڈرز کے ساتھ مل کر ٹینڈرنگ پراسیس میں خورد برد کی۔ جعلی اور بوگس واؤچرز کی بناء پر 75 لاکھ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ٹینڈرنگ پراسیس میں حصہ نا لینے والی کمپنی کو چیک جاری کئے گئے۔ اینٹی کرپشن نے مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزام پر محکمانہ انکوائری شروع کی تھی۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے