اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’’ورلڈکپ ہار جائو پاکستان سے نہیں ہارنا‘‘ بھارتی کرکٹرز کے اعصاب پر ورلڈکپ میچ سوار

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) گرین شرٹس سے میچ بھارتی کرکٹرز کے اعصاب پر سوار ہونے لگا، شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کی سوچ ظاہر کردی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں کئی بار مدمقابل آنے والی ہیں، ایشیا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے رسائی پائی تو 3 مرتبہ سامنا ہوگا، اسی طرح ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اگر دونوں سائیڈز پہنچیں تو وہاں پر 2 بار مقابلہ ہوگا، شوپیس ایونٹس میں پاکستانی سائیڈ پر کچھ برتری کے باوجود یہ میچ بھارتی اعصاب پر سوار ہے۔

بلیو شرٹس کو سب سے زیادہ فکر اسی ورلڈ کپ مقابلے کی ہورہی ہے جس میں وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم کا سامنا کریں گے۔

اس حوالے سے سینئر بیٹرشیکھر دھون نے کہا کہ ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں پاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے، ورلڈ کپ بھی کافی اہم ہے۔ امید ہے کہ ہم اس بار بھی ہوم گراؤنڈز پر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ کے اختتام پر کھلاڑی پْرسکون ہوجاتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک کے ساتھ کھیلنے کا دباؤ ہمیشہ ہی رہنا ہے، جب بھی میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلا ، ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی ہی ملی، فیلڈ میں کافی تناؤ رہتا ہے تاہم دونوں جانب کے کھلاڑیوں کے درمیان ہلکی پھلکی گپ شپ بھی ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ شبمان گل عمدہ کارکردگی کی بدولت شیکھر دھون کی ٹیم میں جگہ سنبھال چکے ہیں، دھون نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کا اپنا ہی ایک لطف ہوتا ہے، کھلاڑی کسی باہمی سیریز سے زیادہ میگا ایونٹ کیلئے تیاری کرتے ہیں، ہمیشہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر بڑے ہدف کی جانب بڑھا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے