اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنیا کی کوئی ایسی رکاوٹ نہیں جس کو عبور نہیں کیا جاسکتا: نائلہ کیانی

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک کی کامیاب خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوہ پیماؤں کو سپورٹ ملتی ہے اور نہ ہی یہاں ماؤنٹینئرنگ کیلئے مناسب سہولیات موجود ہیں۔

ایک انٹرویو میں نائلہ کیانی نے کہا کہ اگر ریسکیو سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے تو پاکستان میں کوہ پیمائی اور بھی ترقی کرے گی۔

خاتون کوہ پیما نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی 2 بیٹیوں اور ساتھ ساتھ دیگر خواتین کیلئے یہ مثال قائم کریں کہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں اور ہر رکاوٹ کو عبور کیا جاسکتا ہے۔

 نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں مزید خواتین کوہ پیمائی کی جانب آئیں، دنیا کی کوئی ایسی رکاوٹ نہیں جس کو عبور نہیں کیا جاسکتا۔

کوہ پیمائی کے اپنے کیرئیر  کے حوالے انہوں نے کہا کہ ارادہ بنا کر کوہ پیمائی کا آغاز نہیں کیا تھا، یہ سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ ٹریکنگ کیلئے کے ٹو بیس کیمپ گئی تھیں تو وہاں دیگر کوہ پیماؤں کو دیکھا، جس کے بعد پہلے سے موجود جستجو جاگ اٹھی کہ اس احساس کو سمجھوں جو ایک کوہ پیما کو پہاڑ سر کرتے وقت محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پہلی بار گیشربرم سر کرنے گئی تو معلوم بھی نہیں تھا کہ سمٹ ہو پائے گا یا نہیں لیکن کامیابی ملی اور پھر سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کرلینا ایک بڑا اعزاز ہے، کبھی کبھی تو یقین ہی نہیں آتا کہ یہ سب کیسے شروع ہوا اور کیسے اتنا سب کچھ حاصل کرلیا۔

نائلہ کیانی نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں ایک کی عمر دو سال اور ایک کی عمر چار سال ہے، جب پہاڑ پر کوئی بھی دشواری ہوتی ہے تو بیٹیوں کا سوچ کر حوصلہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 چوٹیاں سر کر لینے کے بعد ان کی نظریں باقی 6 چوٹیوں پر ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ جلد از جلد جتنی زیادہ چوٹیاں سر کرسکتی ہیں سر کرلیں کیونکہ بیٹیوں کو چھوڑ کر پہاڑ سر کرنے کیلئے نکلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔

نائلہ کیانی نے کہا کہ 8 چوٹیاں سر کرنے کے بعد بھی اکثر لوگ حوصلہ شکن تنقید کرتے ہیں، لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان تنقید کے نشتروں سے اپنے جذبات زخمی کرنے کی بجائے اسے اپنی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بناؤں۔

ایک سوال پر پاکستان کی ٹاپ کلائمبر نے کہا کہ نانگا پربت سر کرنا ان کی سب سے دشوار اور سب سے یادگار کلائمب تھی کیونکہ اس میں وہ دیگر کوہ پیماؤں سے کافی تیز رہیں اور محسوس کیا کہ ان کے سکلز میں کافی بہتری آچکی ہے۔

نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ انسان جب پہاڑ سر کرتا ہے اور چوٹی کے ٹاپ پر ہوتا ہے تو وہ نظارہ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا، میرا پیغام ہے کہ اپنے اہداف ذہن میں رکھیں اور ہمیشہ بلند اہداف کا عزم کریں اور کبھی حوصلہ نہ ہاریں۔

یاد رہے کہ نائلہ کیانی حال ہی میں نانگا پربت اور براڈ پیک سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بنی تھیں، انہوں نے پاکستان میں موجود تمام پانچ اور نیپال کی 3 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرلی ہیں اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے