اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم نے دعاؤں کی اپیل کر دی

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان رانا وحید نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

نائب کپتان پاکستانی ہاکی ٹیم رانا وحید کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ ہے، قوم سے دعا کی اپیل ہے، سب دعا کریں ٹیم میچ میں فتح حاصل کرے۔

رانا وحید کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں بھارت کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن قومی ٹیم بھی نوجوان اور پرجوش کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں سے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے اور جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم آج بروز بدھ روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے