08 Aug 2023
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران بجلی، گیس، پٹرول، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو اپریل 2022ء کی سطح پر واپس لائیں۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم چاہتی ہے نگران حکومت پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی کی ایکسٹینشن نہ ہو، نگران وزیر اعظم اور ان کی کابینہ 100 فیصد غیرجانبدار ہو، حکومت کی اولین ذمہ داری صاف، شفاف الیکشن کا انعقاد ہو گا، اتحادی حکومت نے عوام پر جو معاشی بوجھ ڈالا، جاتے ہوئے اسے واپس لے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں، اب خاموش ہیں، لوگ غربت، بے روزگاری، مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، حکمرانوں کے بے رنگ بیانات، جھوٹے نعرے لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکتے، الیکشن میں ظالموں اور لٹیروں کا احتساب ہو گا۔