اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیراعظم کا تقرر: شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان ملاقات طے

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی ذاتی مصروفیات کے باعث آج ملاقات نہیں ہو گی، راجہ ریاض کل بروز بدھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین تین نام دیئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نام پر اتفاق ہونے کے بعد مشترکہ طور پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے