اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا مکافات عمل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو پتا ہے الیکشن کے بعد کس نے آنا ہے جو بھی حکومت آئے معاشی پروگرام پر عمل کرے، اجتماعی کاوشوں سے ملک کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔

پی بی اے، اے پی این ایس اور سی پی این اے کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، بدقسمتی سے چار سالہ دور میں ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا، ہم نے گزشتہ 15 ماہ میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا ہے، ملکی بگاڑ کو ٹھیک کرنا آسان کام نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق دور میں تکبر اور غرور نے ملک کو گھیرا ہوا تھا، مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، چور، ڈاکو کے بیانیے نے ہر طرف تباہی مچائی، یہ مکافات عمل ہے چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہے، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ وہ دشمن کو بھی برا وقت نہ دکھائے، شکر ہے آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ریاست بچ گئی، اگر معاہدہ نہ ہوتا تو ادویات اور پٹرول کیلئے لائنیں لگی ہوتیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر کو بدلنا ہے، قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے، سی سی آئی نے اتفاق رائے سے مردم شماری کو قبول کیا ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے ہیں، جتنی جلدی ہو ملک میں الیکشن ہو جانے چاہئیں، توشہ خانہ کے کروڑوں روپے کے تحفوں کو نیلام کرنے کا اعلان کرتا ہوں، تحائف کو نیلام کر کے یتیم بچے، بچیوں کو پیسے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے