اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شمعون عباسی کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ ، سکرین شاٹ وائرل

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور سکرین رائٹر شمعون عباسی نے فیس بک پر غصے سے بھری ایک ذو معنی پوسٹ شیئر کی، بعدازاں اداکار نے پوسٹ کو حذف کردیا لیکن اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہیں۔

حال ہی میں شمعون عباسی اور ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے شمعون کی پوسٹس سمیت دیگر پوسٹ پر تبصرے کیے اور اداکار سے سوالات بھی کیے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟

اسی قسم کے متعدد تبصرے مداحوں کی جانب سے کیے گئے جس پر اداکار نے براہِ راست تو کوئی جواب نہ دیا۔

البتہ گزشتہ شب ایک متنازع پوسٹ ضرور شیئر کی گئی جس سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں کہ  یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔

شمعون عباسی نے حذف شدہ پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ 'چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے غصے سے بھرپور اس پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں، اللّٰہ اکبر'۔

یہ پوسٹ اب شمعون عباسی کے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔

پوسٹ کے سکرین شاٹس وائرل ہوئے تو صارفین نے شمعون عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ پر کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے۔

ایک صارف نے کہا 'اگر آپ اپنی بیٹی سے نفرت بھی کرتے ہیں تو اس طرح اس کا بڑا دن کیوں خراب کررہے ہیں؟ آپ کو خاموش رہنا چاہیے تھا'۔

آمنہ شیخ نامی صارف نے شمعون عباسی کے لیے لکھا کہ 'ذاتی خاندانی جھگڑوں کی اتنی تشہیر کیوں؟ اگر آپ نے شرکت نہیں کی تو خاموش رہیں، آپ اس طرح تنقید کرنے کے پابند نہیں ہیں'۔

ایک اور نے کہا یہاں تک کہ اگر اس کا پیغام اس کے خاندان کی طرف ہے، تو اسے کچھ باپ کی محبت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور اس بات کو ثابت کرنا چاہیے تھا کہ والدین غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی سال 1997 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ 2009 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے