اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈرون سے منشیات سمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا، پولیس اہلکار بھی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث نکلے۔

ذرائع اے این ایف کے مطابق سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے۔

اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا، ڈی سی آفس کی نظارت برانچ میں تعینات پولیس اہلکار شرافت مقدمے میں نامزد ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، جیدا، مصطفیٰ اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ہیروئن سرحد پار اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے